پی ڈی ایم ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کے برعکس اقتدار سے چمٹی ہے، نجم سیٹھی

سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ انتخابات کی جانب چلے جائے گی۔

سینئر صحافی اور دی فرائیڈے ٹائمز (TFT) کے بانی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی حکومت ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کے برعکس اقتدار سے چمٹی بیٹھی ہے۔

معروف صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دی فرائیڈے ٹائمز کے اداریہ میں لکھا ہے کہ "انہوں نے TFT اداریہ میں لکھا، "پی ڈی ایم کو حکومت ان نرم شرائط پر حکومت دی گئی تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کے مطابق نگراں حکومت قائم کرے گی جو فوری انتخابات انعقاد کرے گی ، اور اسٹیبلشمنٹ نئی آنے والی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نرم شرائط پر معاہدہ کرا دے گی اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے اگلے آرمی چیف کی تقرری کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر سمیت بلوچستان میں لاپتہ

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افسران شہید

نجم سیٹھی لکھتے ہیں کہ "بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے اپنی حکومت کی مدت مکمل کرنے فیصلہ کرلیا اور خود کو مستحکم کرنے کے لیے پنجاب پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی، جس سے اسٹیبلشمنٹ کے منصوبوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔”

آئی ایم ایف کے مشکل پروگرام پر عمل درآمد کرنے سے پی ڈی ایم عوام میں غیرمقبول ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے مزید امکانات روشن ہو گئے ہیں کیونکہ وہ اپنا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں دوبارہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے فوری بعد عمران خان ایک مرتبہ نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے ناپاک گٹھ جوڑ نے عمران خان کی حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کی حکومت نے ملک میں آئینی اور معاشی بحران پیدا کیا۔ اب ریاستی اسٹیج پر نئے نظام کی اختراع کے ساتھ نیا سٹ اپ تیار کیا جارہاہے۔

اپریل میں جب پی ڈی ایم نے عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا تھا اگر اس وقت انتخابات ہوتے تو پاکستان مسلم لیگ ن جیت سکتی تھی مگر پھر معلق پارلیمنٹ اقتدار میں آنی تھی ، کیونکہ ایسی حکومت کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ٹیکل کرنا آسان ہوتا ہے۔ مگر اب وہ لمحہ گزر گیا ہے ، عمران خان غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے، مسلم لیگ ن جیتنے والے بیانیے کے باوجود انتشار کا شکار ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت ایک جھٹکے کی مار ہے۔

تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی پیش رفت کے حوالے سے نجم سیٹھی کے دعوؤں نے بہت سے سوالات کو جنم دیا کیونکہ یہ سب غیر آئینی اقدامات کی کہانی سنا رہے تھے۔

تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کے برعکس پی ڈی ایم اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے مطلب یہ کہ پی ڈی ایم اتنی مضبوط ہو گئی ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو آنکھیں دکھا رہی ہے اور اس کی مرضی کے خلاف اقتدار سے جڑی ہوئی ہے۔

تبصرہ نگاروں نے یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ نجم سیٹھی صاحب لندن میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائد نواز شریف سے آئے روز ملاقاتیں کرتے ہیں ، ذرا بتانا پسند کریں گے کہ وہ وہاں سے کون سے خبریں لاتے ہیں اور عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔ اور مفروضوں کی بنیاد پر کہانیاں سناتے ہیں۔ پس پردہ اقدامات کا ذکر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ پہنچانا یا اسے بدنام کرنا ہے، نجم سیٹھی صاحب اس کا بھی جواب دے دیں۔

متعلقہ تحاریر