عمران خان نے سنگاپور اور ہانگ کانگ طرز کی بلندوبالا عمارتوں کا تصور پیش کردیا

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے ان عمارتوں کی تعمیر سے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آسکتی ہے جو پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسی بلندوبالا عمارتوں کی تعمیرات کا تصور پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ "سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب ، پاکستان کا پہلا مرکزی کاروباری ضلع ہوگا ، جہاں  100 سے زیادہ عمودی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔”

یہ بھی پڑھیے

میری مارچ کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے ، عمران خان کا حکومت کو انتباہ

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ن لیگ مذہب کارڈ استعمال کرنے لگی

انہوں نے کہا ہے کہ "اس پیش رفت سے ملکی معیشت میں 600 بلین کی سرمایہ آنے کی توقع ہے۔”

چیئرمین تحریک انصاف لکھتے ہیں کہ "مین بلیوارڈ لاہور میں 22 اکتوبر سے زمینی نقشے پر کام شروع ہو جائے گا جس سے ارد گرد کے پورے انفراسٹرکچر کو نئی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب کو مردہ سرمائے کو قابل عمل لین دین میں تبدیل کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو ملک کے لئے دولت کی پیداوار کا ذریعہ بنے گی۔”

پی ٹی آئی کے سربراہ نے لکھا ہے کہ "بے پناہ صلاحیت کے حامل اسی طرح کے منصوبے پنجاب بھر میں شروع کیے جائیں گے ، جس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعدد مواقع پیدا ہوں گے جو اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔”

ایک نجی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے پنجاب حکومت نے گزشتہ سال والٹن ایئرپورٹ کے نزدیک زمین کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 70 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیرات کی جائیں گی۔ 17 فیصد حصے پر کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ 43 فیصد حصے پر بلندوبالا کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر