حکومتی کمیٹی قانون کے مطابق سائفر کے معاملے پر تحقیقات کرے گی، وفاقی وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے ہمیں ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو ملکی مفاد میں ہوں ، مگر عمران خان نے ذاتی مفاد کو قوم کے مفاد پر ترجیح دی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کل سے ایک آڈیو لیک زیربحث ہے ، عمران خان کا سازشی بیانیہ قوم کے سامنے آچکا ہے ، عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غیرذمہ دارانہ طرزعمل اختیار کیا ، عمران خان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آڈیو لیک پر آئینی اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، عمران خان نے ملکی مفاد کے منافی خطرناک کھیل کھیلا ، ملکی سلامتی کے لیے پارلیمنٹیرین اور وزیراعظم کے حلف کی پاسداری نہیں کی گئی ، حلف میں آپ وعدہ کرتے ہیں کہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح نہیں دیں گے ، ہمیں ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو ملکی مفاد کے منافی نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان سمیت ساری قومی سلامتی کمیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، کامران خان کا مریم نواز کو مشورہ

کراچی یونیورسٹی حملے کے 5 ماہ بعد ایک اور چینی شہری دہشتگردی کا شکار ہوگیا

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کہا گیا ایسے مراسلوں کو جواب وزارت خارجہ جواب دیتا ہے ، کہا گیا ایسے مراسلے روٹین میں آتے ہیں ، عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے تھے سائفر کو پبلک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے معاملے وزارت خارجہ کے ڈومین میں آتے ہیں۔ ان لوگوں کو سمجھنا چاہیے تھا کہ ایسے معاملات پر کھیلا نہیں جاسکتا۔ بیانیہ بنانے کے لیے خطرناک کھیل کھیلا گیا۔ معاملے پر کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ کو ایسا نہ کرے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا آپ کا حلف آپ کو پابند کرتا ہے کہ ملکی مفاد میں فیصلے کریں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس میں کوئی سازش نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر