پاک بحریہ کی جانب سے گوادر اور اورماڑہ میں مفت آئی کیمپس کا انعقاد
حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کی توسط سے مریضوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں
![پاک بحریہ](https://news360.tv/wp-content/uploads/2022/10/نیوی-کے-زیر-اہتمام-آئی-ٹیسٹنگ.jpg)
کراچی: پاک بحریہ نے ساحلی اور کریکس علاقوں میں صحتِ عامہ سے متعلق سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے کورونا اور ڈینگی امراض کے ساتھ ساتھ گوادر اور اورماڑہ میں آنکھوں کے امراض کے لیے مفت کیمپس کا انعقاد کیا۔
پاک بحریہ نے مختلف رفاحی تنظیموں کے اشتراک سے مفت آئی کیمپس منعقد کیا ، جس میں پاک بحریہ کے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کا مفت طبی اور چشمی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بعد ارشد شریف کی بیوہ نے بھی موت کی وجہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا
لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز جمعہ صبح 11 بجے ہوگا، عمران خان کا اعلان
حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کی توسط سے مریضوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں اس کے علاوہ کیمپ میں مریضوں کی سرجری کے ساتھ متعلقہ ادویات بھی دی گئیں۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کوسٹل اور کریکس ایریا میں فلاحی اور رفاحی کاموں میں ہمہ وقت کوشاں ہے جو نہ صرف ساحلی علاقوں کے دفاع کی ضامن ہے بلکہ عوام کی سماجی اور معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی معاونت کر رہی ہے اور اب تک لاتعداد طبی کیمپس کا انعقاد کرچکی ہے جس سے بلوچستان کے ساحلی علاقے کے عوام کی معاشی اور سماجی حالت میں مستقل بہتری آرہی ہے۔