وزیراعظم کوپ-27 کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر روانہ

شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کانفرنس میں عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے عوامل اور مسائل پر خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر مصر روانہ ہوگئے جہاں وہ شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ(کوپ ۔ منٹیشن سمٹ”(کوپ ۔27)میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج مصر کےلیےروانہ ہوئے جہاں وہ مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ’’کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ”(کوپ ۔27)میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے موٹروے پولیس کا احسن اقدام ، اسپیڈ لمٹ کم کردی

عمران خان کا منگل کے روز سے وزیرآباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

دو روزہ کوپ ۔27 سربراہی عالمی کانفرنس اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے عوامل و مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم 7 نومبر کو کوپ -27 کے سربراہی اجلاس میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت اور 8 نومبر کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ “کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز” پر گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم مصر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میزمیں بطور سپیکر بھی شریک ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو ہی “مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ”جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں، میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنمائو ں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔کوپ-27 ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان کے میں لاکھوں شہری اور دنیا کے دیگر حصوں میں کروڑوں افراد ماحولیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات سے نبرد آزما ہیں۔ اس رجحان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، پاکستان ماحولیاتی یکجہتی اور موسمیاتی انصاف کی فوری ضرورت کے لیے ایک مضبوط آواز بلند کرےگا،

جو مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے قائم کردہ اصولوں پر مبنی ہے۔گروپ آف 77 تنظیم کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے، جو کہ اقوام متحدہ کے نظام میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات بشمول موضوعاتی شعبوں جیسے کہ موسمیاتی مالیات، موافقت، تخفیف، اور صلاحیت کی تعمیر میں گروپ کی قیادت بھی کرے گا۔

متعلقہ تحاریر