سندھ حکومت عمران خان پر تشدد میں ملوث ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور   

سندھ کے بدنام زمانہ علاقے کشمور کے ڈاکوؤں نے لنڈی کوتل خیبر پختونخوا کے رہائشی عمران خان کو اغوا کرکے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا جبکہ تاوان کی عدم فراہمی پر ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی پر انسانیت سوز تشدد کیا جا رہا ہے جس کی وڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی جارہی ہیں، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  مولانا عبدالشکور نے تمام تر صورتحال کا ذمہ دار سندھ کو کو ٹھہرایا ہے

سندھ کے بدنام زمانہ علاقے کشمور کے ڈاکوؤں نے لنڈی کوتل خیبرپختونخوا کے رہائشی عمران خان پر ظلم و تشدد کی وڈیو جاری کردی۔ ڈاکوؤں نے  عمران خان نامی شخص کو 6 روز قبل  کشمور سے اغوا کیا اور 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے ۔

سندھ کے علاقے کشمور کے ڈاکوؤں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لنڈی کوتل کے رہائشی عمران خان کو اغو کرلیا ہے۔ مغوی کے بھائی راج ولی  کے مطابق ان کے بھائی کو 6 قبل کشمور میں ڈاکوؤں نے اغو کرلیا اور رہائی کے لیے تاوان طلب کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی شہریوں کے مبینہ اغوا میں ملوث، رہائی کیلئے لاکھوں کی رشوت کی مانگ

مغوی عمران خان کے بھائی راج ولی نے بتایا کہ اغوا کاروں نے بھائی کی رہائی کے لیے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے جبکہ تاون نہ دینے کی صورت میں عمران  خان ولد عبدالمالک کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اپنے بھائی کی بازیابی کے لیے لنڈی کوتل سے کشمور آئے ہوئے مغوی کے بھائی راج ولی نے بتایا کہ اغوا کاروں میرے بھائی پر شدید تشدد کررہے ہیں۔ اغوا کاروں نے عمران پر تشدد کی وڈیو بھی ہمیں بھیجی ہیں اور تاوان فوری دینے کا کہا ہے ۔

مغوی عمران خان کے بھائی راج ولی کا کہنا ہےکہ میرے بھائی کو نامعلوم مقام پر قید کررکھا ہے جبکہ اس پر روزانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ اغوا کاروں نے تشدد کی وڈیو بھیجی اور کہا کہ اگر فوری طور پر 2 کروڑ روپے نہیں دیئے تو صرف لاش ملے گی ۔

مغوی عمران خان کے لیے  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے آواز بلند کرتے ہوئے وفاقی اور سندھ حکومت سے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مغوی پر بے انتہا ظلم کیا جا رہا ہے ۔

اپنے وڈیو پیغام میں مولانا عبدالشکور نے  وفاقی وزیر خورشید شاہ ، نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو  فون پر بھی تمام تر معاملات سے آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ سے  فوری کارروائی  کا مطالبہ کی ہے ۔

  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کا کہن ہے کہ سندھ حکومت کے زیر سایہ عمران خان پر تشدد کیا جارہا ہے جبکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھول چکے ہیں۔ اللہ اداروں کو کو استقامت دے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پہچان سکے۔

متعلقہ تحاریر