ڈاکٹر معظم محمود نیازی کا یکم فروری کو سی این این پر انٹرویو نشر ہونے کا دعویٰ

ٹوئٹر صارفین نے مضحکہ خیز دعوے پر ڈاکٹر معظم نیازی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانا شروع کردیا

پھلوں سے چینی اور شمسی توانائی اور پٹرول بنانے کے دعویدار  نام نہاد سائنسدان اور پاکستان امن لیگ کے سربراہ ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے ایک اور دعویٰ کردیا ہے۔

ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارہ سی این این یکم فروری کو ان کا انٹرویو کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایک اور نیازی وزیراعظم بننے کے لیے تیار

ڈاکٹر نیازی کی پاکستانی عوام کو ایک اور ویک اپ کال

ڈاکٹر نیازی نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ”سی این این امریکا سے یکم فروری 2023 کو براہ راست عظیم سائنسدان چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی عظیم سائنسدان شریک چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد احسان الحق خان نیازی و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان امن لیگ سلطانہ پروین خان نیازی کا انٹرویو نشر ہوگا۔

ٹوئٹر صارفین نے مضحکہ خیز دعوے پر ڈاکٹر نیازی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ سر احتیاط رکھئیے گا کہیں یہ انگریز آپ کے شوگر، بجلی اور پٹرول کا فارمولا چوری نہ کریں اور پوری دنیا کوُ مفت شوگر اور پٹرول دینا شروع نہ کردیں اور خدارا اپنی حفاظت کرنا کہیں آپ جیسے نایاب اور کامیاب ذہین انسان کو راستے سے نہ ہٹادیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ سنا ہے امریکا میں  اس دن چھٹی کر دی گئی ہے کہ عظیم سائنسدان کا انٹرویو سن سکیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ نیازی صاحب، آپ خاندانی سیاست ختم کرنے کا نعرہ لے کر آئے تھے اور سارے عہدے اپنے رشتہ داروں میں ہی بانٹ دئیے ہیں، کچھ ہم کارکنوں کا بھی خیال کریں۔

متعلقہ تحاریر