ایس سی او اجلاس: بھارت نے وزیر خارجہ اور چیف جسٹس کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے
شنگھائی تعاون تںطیم کا وزرا خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا جبکہ مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسس صاحبان کا اجلاس ہوگا۔
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ بھیج دیا۔ بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ہے۔ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریاست پاکستان کیخلاف مسلح کارروائی کھلی بغاوت اور حرام ہے، مفتی تقی عثمانی
طالبہ پر تشدد: ڈی ای او نے اسکول پر چھ لاکھ جرمانہ اور طالبات کے نام خارج کرنے کی سفارش کردی
شنگھائی تعاون تںطیم کا وزرا خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا۔ مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسس کا اجلاس ہوگا جس کے لئے چیف جسٹس کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے دئے گئے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔









