ترجمان بلوچستان حکومت اور وزیر صحت کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ وزیر صاحب آپ کے سامنے سگریٹ پی رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں بول رہیں۔

حکومت بلوچستان کی خاتون ترجمان فرحت عظیم شاہ کو  صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تصویر ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان فرحت عظیم شاہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بلوچستان کے وزیر صحت سید احسان شاہ کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

افواج پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت قرار

کینیڈا فنڈز کے تعاون سے لورالائی میں معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کردی گئیں

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر نے ہاتھ میں سگریٹ  پکڑ رکھی ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ بیٹھ کر سگریٹ نوشی درست عمل نہیں۔

Balochistan spokesperson Farah Azim

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ئوئیٹ میں کہا کہ صوبائی وزیر کے ایک ہاتھ میں سگریٹ دوسرے میں تسبیح، ماشاء اللہ۔ایک اور ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ نجی محفل کی تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ وزیر صاحب آپ کے سامنے سگریٹ پی رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں بول رہیں۔

Balochistan spokesperson Farah Azim

ایک اور ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ کا فوٹو سیشن ختم ہوگیا ہے تو مہربانی کرکے بلوچستان کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کے ایشوز بھی سن لیں۔

ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ  ‏‎سید احسان شاہ ایک سینئر سیاست دان ہیں وہ اس وقت ایک نجی محفل میں موجود ہیں ان کے ہاتھ میں سگریٹ ہے. آپ کو ایسی تصویر کا پوسٹ کرنا زیب نہیں دیتا. افسوس ہوتا ہے آپ اتنی ناسمجھ ہوکر ہمارے صوبے کی ترجمان ہیں۔

Balochistan spokesperson Farah Azim

ایک خاتون نے لکھا کہ وزیر صحت پبلک میں سگریٹ پی رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر