جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
جج وقاض احمد راجہ نے فواد احمد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
توہین الیکشن کمیشن میں گرفتار فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے پولیس کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجہ نے فواد احمد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
زمینوں کی خریداری میں مبینہ گھپلا: نیب کی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحقیقات کا آغاز
پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
واضح رہے کہ گذشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کے وکیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں اطراف کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر جج وقاص احمد راجہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے پاس ری ویو پٹیشن کے محدود اختیارات ہوتے ہیں ، جبکہ مزید جسمانی ریمانڈ کے متعلق فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ہی کرسکتا ہے۔
فوٹوگرافک ٹیسٹ کے حوالے سے دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جب فواد چوہدری اپنے بیان سے منکر ہی نہیں ہیں تو پھر فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر ہم یقین نہیں کرسکتے ہمیں ٹیسٹ کروانا ہو گا ، اور یہ ٹیسٹ لاہور سے ہوتا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد وقاص احمد نےفواد چودھری کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا محفوظ کیا گیا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جس میں کہا گیا کہ پراسیکوٹر کی جانب سے فواد چودھری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ فواد چودھری کا موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق فوادچودھری کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو ڈیمانڈ کی تکمیل پر 30 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے۔
اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے فواد چودھری کو وکلا اور خاندان سے ملاقات کی بھی اجازت دی۔