ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردیا ہے۔

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی مبینہ بیٹی کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجز بینچ بنانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن دھمکی کیس: فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو ہائی کورٹ کی جانب سے خارج کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کو بھی چیلنج کیا تھا۔

آخری سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس تو جاری کردیا ہے ، مگر اس پر مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن راضی نہیں ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کے وکلاء کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ الیکشن کمیشن اپنی فائینڈنگ دے چکا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کے پاس اس میں ری ویو اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ، اگر تحریک انصاف کی جانب سے ایسے اکاؤنٹس پیش کیے جاتے ہیں جوکہ درست ثابت ہوتے ہیں تو ان کو منجمند نہیں کیا جائے گا۔

تاہم آخری سماعت پر دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جو آج سنایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر