اسلام آباد بار کا سپریم کورٹ سے پنجاب اور کے پی انتخابات  کی تاریخ دینے کی استدعا

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے  صدر شعیب شاہین کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں  استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نےسپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا جائے ۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے صدر شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائرکی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام  انتخابات  کا انعقاد کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات: تمام حکومتی اداروں نے ہاتھ کھڑے کردیے

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، الیکشن کمیشن، وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ  گورنر زاور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

اسلام آباد بار کے  صدر شعیب شاہین کی وساطت سے دائر آئینی درخواست استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ کر خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی شیڈول کا فوری طور پر اعلان کرنے کا کہنا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن پنجاب اور کےپی میں انتخابات کے لیے تاریخ دے، صدر مملکت کا خط

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے  تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوسکے۔ آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کو لکھے گئے خط میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے ۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ملک دہشتگردی کے ہاتھوں حالیہ واقعات کے باعث سخت سیکورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر