اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی خان کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 9 کیسز کی سماعت سیشن کورٹ سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بھجوا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے گئے درخواست کا فیصلہ وہی بنچ کرے گا جو پہلے ہی حکم دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد پر غداری کا مقدمہ درج

وفاقی حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت فراہم کردی

تاہم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 5 دن کی توسیع کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آرڈر شیٹ پر لکھا تھا کہ آج تک کی حفاظتی ضمانت ہے، تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صحیح تاریخ لکھنے میں غلطی ہوئی ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) قتل کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی اور حفاظتی مچلکوں کے عوض 14 دن کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ تحاریر