صدر کا زائد بل بھیجنے پر سوئی ناردرن کو غلطی درست کرکے صارف سے معافی مانگنے کا حکم

صدرعارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی جانب سے دائر کی گئی  درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ صارف کو بھیجے گئے زائد  بل کو درست کرکے معافی مانگیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) حکام کو ہدایت دی ہے کہ صارف کو بھیجے گئے زائد بل کو درست کرکے معافی مانگیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کا رویہ  انتہائی شرمناک  ہے ،کمپنی کی انتظامیہ عوام کو براہ راست  ہراساں کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت نے فوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعینات کردیا

صدر نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)  حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارف کو بھیجے زائد  رقم کے بل کو درست کرکے فوری طور پر ان سے  معافی مانگیں۔

صدر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی جانب سے دائر کی گئی  درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی انتظامیہ کا صارف سے  رویہ شرمناک  ہے ۔

شکایت کنندہ طاہر حسین نے وفاقی محتسب کو شکایت درج کروائی تھی کہ ایس این جی پی ایل کے ایک اہلکاروں ایک سولر گیزر لگایا اور کہا کہ ادائیگی کا معاملہ بل  میں کیا جائے گا ۔

شکایت کنندہ کے مطابق  ایک سولر گیزر لگا کر مجھے 2 سولر گیزر کا بل بھیجا گیا جس پرادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ دستاویزات میں میرے گھر پر 2 گیزر لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی ناردرن نے  گیس کا بے جا استعمال روکنے کیلیے مضحکہ خیز اشتہار بناڈالا

طاہر حسین کے مطابق انہیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سپروائزر نے بتایا کہ جس ٹھیکیدار نے سولر گیزر لگایا اس نے دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا اور فرار ہوگیا ہے ۔

متاثرہ شخص کے مطابق  اس نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم اسے بتایا گیا کہ یہ گیس کمپنی کے عملے اور ٹھیکیدار کا اندرونی معاملہ ہےجس پر ہم نے  وفاقی محتسب سے رابطہ کیا ہے ۔

وفاقی محتسب  نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) حکام کو ہدایت دی کہ بدانتظامی کی اصلاح  کرکے بل کی رقم کو طریقہ کار  کے مطابق درست کرے۔

وفاقی محتسب کے فیصلے خلاف ایس این جی پی ایل نے صدر مملکت کو درخواست کی تاہم ڈاکٹرعارف علوی نے اسے مسترد کرتے ہوئے وفاقی محتسب کا حکم برقرار رکھا ہے  ۔

یہ بھی پڑھیے

انسداد ہراسگی کی وفاقی محتسب خود ہراسگی کا شکار

صدر مملکت  نے کہا کہ ایس این جی پی ایل حکام کمپنی میں کرپشن کو نظر انداز کرکے صارفین کو ہراساں کررہی ہے ۔ گیس کمپنی  غیر قانونی اقدام کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ۔

صدر کے فیصلے  کہا گیا کہ ایس این جی پی ایل پورے معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ،اپنے غیر قانونی اقدام کو بوجھ عوام پر نہ ڈالیں ۔

متعلقہ تحاریر