فیصل مسجد کے احاطے میں خاتون کی کیٹ واک ویڈیو وائرل، عوام میں شدید غم وغصہ

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں کیٹ واک کرنے والی خاتون کی جارحانہ انداز میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناقدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کیٹ واک کرنے والی خاتون کی جارحانہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر کے ناقدین میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اچھی خاصی موٹی خاتون وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان کی قومی مسجد فیصل مسجد میں کیٹ واک کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شادی مرگ: سپریم کورٹ سے فیصلہ حق میں آنے پر بزرگ چل بسے

اسلام آباد میں میاں بیوی نے7سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

خاتون کی جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ اس قسم کی اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں کرنے والوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے ، پولیس کو فوری پر کارروائی کرنی چاہے۔

اسلام آباد اپڈیٹس کی جانب سے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’فیصل مسجد اسلام آباد میں ہونے والی اس بے حیائی پر کون ایکشن لے گا؟‘‘

عبداللہ گل نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اللہ کی مار ہو۔ ملک روزانہ بے حیائی کی طرف جا رہا ہے استغفراللّٰہ۔”

ٹوئٹر صارف رسول داوڑ نے لکھا ہے کہ "وفاقی وزیر مذہبی امور اور جے یو آئی  شائید اس پر لب کشائی کرے۔”

شجاع خان نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "فیصل مسجد کو ٹک ٹاکرز کا پارک بنا دیا گیا ہے، اور مسجد انتظامیہ بھی ایسی ہی ہے انہوں نے اجازت دی ہوئی ہو گی پھر یہ جا کر وہاں یہ گندگی پھیلاتی ہیں۔”

شجاع خان نے مزید لکھا ہے کہ "ہر طرف یہ ٹک ٹاکرز گندگی پہنچی ہوئی ہے ، اور اس سے بڑی بدبختی یہ ہے کہ اس بےحیائی کا دفاع کیا جائے۔”

سعدی خان نامی صارف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "اب تو فیصل مسجد ، مسجد کے بجائے فیصل پارک کے طور پر استعمال ہو رہی ہے، یہ تو اب معمول کی بات ہے بلکہ اس سے بڑھ کر بے غیرتیاں ہو رہی ہوتی ہیں، معذرت لیکن ہم من حیث القوم انتہائی منافق قوم ہیں۔”

ٹوئٹر صارف نجم جنجوعہ نے لکھا ہے کہ "کم از کم مسجد میں ایسی سرگرمیاں ممنوع ہونی چاہئیں… فیصل مسجد کے تمام احاطوں میں ایک پولیس افسر کو تعینات کیا جانا چاہیے۔”

سوشل میڈیا پر خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو تو وائرل ہورہی ہے مگر یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ ویڈیو کب فلمائی گئی تھی اور اس کی پیچھے کون سے لوگ تھے ، تاہم کچھ بھی ہو مسجد ایک تقدس والی جگہ ہے ، اس لیے تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنے چاہیے۔

متعلقہ تحاریر