وفاق نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

ذرائع نے آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی کےپی لگائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد وفاق نے خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) معظم جاہ انصاری کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں وفاق نے اسٹیبلشمنٹ سے نام مانگ لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم اور آئی جی کے دعوؤں کے برعکس کے پی میں فرانزک لیب موجود ہے

صوابی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار

ذرائع نے آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی جی گلگت بلتسان سعید وزیر خیبر پختونخوا میں مختلف عہدوں پر اہم ذمہ داریوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے پشاور پولیس لائن دھماکے پر سیکیورٹی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں ملبوس دہشتگرد خودکش بمبار کی تلاشی نہیں لی تھی۔

یاد رہے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پشاور دھماکے کے بعد کے پی پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا کر اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر