مالاکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ دوم نے مراد سعید کے خلاف درگئی تھانے میں درج مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

مالاکنڈ: جوڈیشل مجسٹریٹ مالاکنڈ نے جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مراد سعید کے خلاف مقدمہ 28 اپریل کو لیویز تھانے درگئی میں درج کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ دوم نے سیکشن 204 کے تحت مراد سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے 

لکی مروت میں فورسز کے کیمپ پر حملہ آور 7دہشت گرد مارے گئے

پشاور ہائی کورٹ میں گورنر کےپی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست دائر

اس سے قبل بدھ کے روز رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے، گرفتاری سے بچنے اور سیکورٹی حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے رجوع کیا تھا۔

مراد سعید نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنی درخواست میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو فریق بنانے کی استدعا کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں محض سیاسی دشمنی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مسلسل مقدمات قائم کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر