شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

یہ حملہ حکومت کی جانب سے ایک اور انسداد پولیو مہم شروع کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے ، جب کہ حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے انسداد پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کے ہمراہ جانے والے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 مبینہ دہشتگرد گرفتار

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز کی  بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثنا، زخمی سیکورٹی اہلکار کو فوری طبی امداد دی گئی اور ضروری علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیو ٹیموں کے خلاف تشدد کی اس طرح کی کارروائیاں صحت عامہ کی اس اہم مہم کے لیے اہم چیلنجز رکھتی ہیں۔ مہم کا مقصد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر