بی آر ٹی پشاور ایشیا کی 3 بہترین ٹرانسپورٹ سروسز میں شامل
صوبہ خیبرپختونخوا کی بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور نےاپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے ہیں
پاکستان کے صوبہ کے پی کے کیلئے ایک اور اعزاز 9 فروری کو امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں بی آر ٹی پشاور کو صنفی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم ہونے کی بنیاد پر سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے نامزدکردیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے پی کیلئے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آگیا ہے صوبہ خیبرپختونخوا کی بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور نےاپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے ہیں بی آرٹی پشاور کو سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے ایوارڈ کی تقریب امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور بی آر ٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات
پشاور میں طالبات کا ہراسگی کے خلاف احتجاج
Peshawar will be one of the three cities in the world being recognised at 2022 Sustainable Transport Award ceremony in Washington DC, USA on 9 Feb., for city’s new state of the art gender and environment friendly bus rapid transport system. #ZuPeshawar #BRTPeshawar #Peshawar https://t.co/UHN4Y5xSnf
— ADBPakistan (@PakistanADB) February 2, 2022
یہ ایوارڈ انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسپورٹیشن اینڈ ڈویلپمنٹ پالیسی (ITDP) کی طرف سے دیا گیا ہے، جو کہ ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو ماحولیاتی طور پر پائیدار نقل و حرکت کی مختلف شکلوں کو فروغ اور ترقی دیتا ہے۔
پائیدار ٹرانسپورٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شہروں میں دنیا کے تین شہر شامل ہیں جس میں ایک پشاور بھی ہے ، اس ایوارڈ کیلئے پاکستان کا نام آنا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔
بی آر ٹی پشاور دنیا کی صف اول کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شمال۔عالمی ٹرانسپورٹ ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کو سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ/اعزازی تذکرہ حاصل ہونا پاکستان، حکومت خیبر پختون خواہ اور ٹرانس پشاور کیلئے باعث اعزاز ہے۔ @IMMahmoodKhan @GovernmentKP @ITDP_HQ @TUMInitiative pic.twitter.com/EBP7urgw4W
— TransPeshawar (@TransPeshawar) February 2, 2022
واضح رہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت پشاور کے لوگوں کیلئےت اسلام آباد ، لاہور اور ملتان کے میٹرو بس منصوبوں کی طرز پر آرام دہ سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت پشاور شہر کے بیچوں بیچ 27 کلومیٹر طویل خصوصی ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جو پشاور شہر کے اہم علاقے کارخانو بازار سے شروع ہو کر چمکنی کے علاقے تک جاتا ہے بی آر ٹی یومیہ 2 لاکھ سے زائد مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
بی آرٹی کے حوالے سے خبریں تھیں کہ یہ ایوار ڈ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے دیا جارہا ہے تاہم انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسپورٹیشن اینڈ ڈویلپمنٹ پالیسی (ITDP) کے نمائندے اسماعیل خان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اس ایوارڈ کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک فنڈ نہیں کررہا ہے بلکہ یہ اہتمام آئی ٹی ڈی پی کی جانب سے کیا جارہا ہے جو ایک آزاد بین الاقوامی فورم ہے جو ہر سال پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کمیٹی پائیدار نقل و حمل کے منصوبوں کی بنیاد پر ایوارڈ کے لیے شہروں کا انتخاب کرتا ہے۔