پرویز خٹک کی تعمیر کی گئی حفاظی دیوار نے نوشہرہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا
ماہرینِ تعمیرات کا کہنا ہے کہ نوشہرہ شہر کے اردگرد بنائی گئی حفاظتی دیوار کو مزید اونچا کرنے کی ضرورت ہے ، خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے دورے حکومت میں نوشہرہ شہر کے اردگرد تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار نے شہر کو بڑے سیلاب ریلے سے بڑی حد تک بچا لیا ہے۔
ڈسٹرک تحصیل کوہاٹ پی ٹی آئی کے صدر نواز بنگشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حفاظتی دیوار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی اقدام کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دیر بالا گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، ریسکیو آپریشن میں ماں بیٹی کو زندہ بچا لیا گیا
تیز بارشوں اور سیلاب نے سوات ڈویژن میں تباہی مچا دی
نواز بنگشن نے لکھا ہے کہ ” نوشہرہ کے زیادہ تر علاقے اس پروٹیکشن وال کی وجہ سے محفوظ رہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "یہ کارنامہ پرویز خٹک کا ہے جسے نوشہرہ والے یاد رکھیں گئے۔ پی ٹی آئی زندہ باد۔”
نوشرہ کا زیادہ تر علاقے اس
پروڈکشن وال کی وجہ سے محفوظ رہایہ کارنامہ پرویز خٹک کا ہے نوشرہ والے یاد رکھیں گئے۔
پی ٹی آئی زندہ باد ،🤲 pic.twitter.com/EeZwv7mEEn— نـــواز بنگــــشں (@nawazBangash18) August 27, 2022
واضح رہے کہ دریائے قابل سے نوشہرہ پر بنائے گئے ڈیم سے سیلاب کے گزرنے کی گنجائش 1لاکھ کیوسک ہے جبکہ گزشتہ رات نوشہرہ سے ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلا گزر تھا ، اور نقصان کم سے کم ہوا۔ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کہ شہر کے اردگرد کھڑی کی گئی حفاظتی دیوار نے نوشہرہ کو محفوظ بنائے رکھا۔
ماہرینِ تعمیرات کا کہنا ہے کہ نوشہرہ شہر کے اردگرد بنائی گئی حفاظتی دیوار کو مزید اونچا کرنے کی ضرورت ہے ، خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایسے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہا جاسکے ۔ ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کو جتنا زیادہ محفوظ بنائیں گے مستقبل میں ہمیں اتنے ہی کم نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں حفاظتی بندھوں کی تعمیر کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا ، تعمیرات کے اردگرد حفاظی حصار قائم کرنا ہوں گے، دریاؤں یا سیلابی راستوں میں تعمیرات کو روکنا ہوگا ، ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز کا جال بچھانا ہوگا تاکہ پانی کو محفوظ کیا جاسکے۔