خیبر پختون خوا حکومت کا وفاق کو پولیس دستے نہ دینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کس چیز کی سیکورٹی مانگ رہے ہیں ہمیں صوبے میں خود سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے کو خود اپنی سکیورٹی کی ضرورت ہے، اس لیے ہم نے اسلام آباد سیکورٹی کیلئے پولیس دستے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے. 

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے  صوبوں سے اضافی پولیس نفری مانگی تھی ، پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے بھی وفاق کو پولیس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے خلاف ڈی جی ہیلتھ سروسز کے نازیبا میسج، عہدے سے فارغ

پشاور کے چست اور توانا بابا جی آج کے جدید دور میں بھی گُھڑسواری کے شوقین

رپورٹس کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ وفاق  کو اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے رانا ثناء اللہ کو ایک پولیس اہلکار بھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کس چیز کی سیکورٹی مانگ رہے ہیں ہمیں صوبے میں خود سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

انہوں کہا ہے کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد آرہے ہیں کہ رانا ثناء اللہ اضافی سیکورٹی اہلکار مانگ رہے ہیں.

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے ہمسایہ ملک کے ساتھ بارڈر ہے۔ سیکورٹی وفاق کا کام ہے لیکن یہ کام بھی ہم خود کر رہے ہیں۔

انہوں واضح کیا کہ خیبر پختون خوا کی سیکورٹی اہلکار پختون خواہ کے عوام کی حفاظت کے لیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر