پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا، 200 سے زائد ویلیج چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو شدید دھچکا، آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین بیک وقت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی تمام پالیسیز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

دیر میں سیلابی پانی مسافر کوچ بہا لے گیا، حادثے میں 16 افراد شدید زخمی

پشاور اور مردان تعلیمی بورڈز کے مایوس کُن نتائج، 70 ہزار سے زیادہ طلباء فیل

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا تھا پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ملک اور صوبے میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے ، تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں ،عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لینگے ، ایک نفسیاتی مریض کو پاکستانی کی حکمرانی سونپی جا چکی ہے، امپورٹڈ کابینہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہری پور، ساؤتھ وزیرستان ، ٹانک ، تورغر ، لکی مروت ، بٹگرام اور مانسہرہ سے چیئرمین نے شمولیت اختیار کر لی ہے اور یہ واحد ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول جماعت ہے۔

متعلقہ تحاریر