جرمن سفیر کا دورہ پشاور، چپلی کباب کے دلدادہ ہوگئے

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کوئی مجھے یہ بتا سکتا ہے کہ انہیں چپلی کباب کیوں کہا جاتا ہے؟

پاکستان میں مقیم جرمن سفیر الفریڈ گراناس پشاوری چپلی کباب کے دیوانے ہوگئے ، اس بات کا اظہار انہوں نے دورہ پشاور سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے دورہ پشاور کے مواقع پر خوب جی بھر کے چپلی کباب کھائے اور ان کے ذائقے کی تعریف سوشل میڈیا پر کی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر: پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور میں جرائم پیشہ افغان گینگ گرفتار، جدید اسلحہ، شراب و مسروقہ سامان برآمد

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” فرائی پین سے میری میز تک چند سیکنڈوں میں پہنچنے والے ان تازہ کباب سے میں نے زندگی میں شاید ہی کوئی بہتر کباب کھائے ہوں گے۔”

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ” پشاور میں یہ کباب کم مصالحوں میں پکنے کے باوجود ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے۔”

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کوئی مجھے یہ بتا سکتا ہے کہ انہیں چپلی کباب کیوں کہا جاتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور تعریفیں کمنٹس پیش کئے اور جرمن سفیر کی اردو ٹوئٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب جرمن سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کھانوں کی تعریف کی.

جرمن سفیر نے دورہ پشاور کے موقع کہا کہ پشاور بہت خوبصورت شہر ہے اور اسکی تاریخ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔

جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے دورہ پشاور کے موقع پر تاریخی باب خیبر کا بھی دورہ کیا اور تصویریں بھی بنوائیں۔

متعلقہ تحاریر