تحریک انصاف کی حکومت 10واں بجٹ پاس کرانے والی واحد پارٹی بن گئی

محمود خان کی حکومت نے رواں برس اسمبلی سے 237 بل اور 184 ایکٹ پاس کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف والی خیبر پختون خوا حکومت دسواں بجٹ پاس کرانے والی صوبے کی واحد پارٹی بن گئی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی نے مصروف سال گزارا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کئی اہم قوانین منظور کرانے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کا مسلسل دسواں بجٹ بھی کرایا اور اس طرح "ایک ہی رو” میں دس  بجٹ پاس کرانے والی واحد پارٹی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے، چار اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ، موسم شدید سرد ہو گیا

خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے دوسرے دور کے چار سالوں میں اب تک 237 بل اور 184 ایکٹ پاس کرا چکی ہے ۔

اپنے دور حکومت کے چوتھے پارلیمانی سال یعنی 2022 میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے کل تین سیشن ہوئے جن میں اراکین اسمبلی کے کل 41 بیٹھک ہوئیں اس دوران کئی اہم قانون پاس کرائے گئے۔

سال 2022 میں خیبر پختون خوا اسمبلی میں کل 52 بل پیش کئے گئے جن میں سے 38 بلز کو حتمی منظوری دی گئی جب کبہ 45 ایکٹس بھی پاس کئے گئے۔

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ سال 2022 کامیاب سال رہا۔ الحمداللہ اس دفعہ ہمارے اسمبلی کی کارکردگی پچھلے سالوں کی طرح کامیاب رہی اور گذشتہ سالوں کی طرح رواں سال میں بھی ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سال 2022 کے دوران خیبر پختون خواہ اسمبلی میں 31 توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروائے گئے. 16 تحریک التوا جبکہ 4 تحریک استحقاق پیش کی گئی.   جبکہ سال 2022 کے دوران 26 قراردادیں متفقہ طور منظور کی گئی جن میں 11 اپوزیشن اور 9 حکومت کی جانب سے پیش ہوئی جبکہ پانچ مشترکہ اور ایک آزاد امیدوار کی جانب سے سامنے آئی.

متعلقہ تحاریر