بی آر ٹی پشاور ایک مرتبہ بہترین بس سروس کے چار ایوارڈز لے اڑی

2022 میں بی آر ٹی پشاور کو چار عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ زو پشاور کوGold Standard Award  ، Sustainable Transport Award ، ورلڈ پرائز فار سیٹیز ایوارڈ اورBest Smart Ticketing System کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹرانس پشاور کی مقبولیت میں روز بروز واضح اضافہ ، مسافروں کی تعداد میں 45 فیصد اضافے کے ساتھ 4 بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

گزشتہ سال 2022 میں زو پشاور بس سروس کے مسافروں کی تعداد میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال 74 ملین مسافروں نے زو بس سروس میں سفر کیا اور اس طرح 4 بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی اور بدامنی کے خلاف پی ٹی آئی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

تحریک انصاف کی حکومت 10واں بجٹ پاس کرانے والی واحد پارٹی بن گئی

ٹرانس پشاور کے ترجمان شتہ صدف کامل کے مطابق گزشتہ سال میں زو پشاور بس سروس نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ گذشتہ سال 74 ملین مسافروں نے ٹرانس پشاور پر سفر کیا جوکہ سال 2021 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین مسافروں کی تعداد میں 30%  اضافہ ہوا ہے. روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 70  ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں تقریباً 70,000  خواتین ہیں

2022 میں زو پشاور کی گوگل میپس کے ساتھ اینٹیگریشن مکمل ہوئی. جس میں 4 لاکھ  سے زائد زو کارڈ فروخت کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ہاسپٹل چوک سے کوہاٹ اڈہ تک، ایک  نئے  ایکسپریس روٹ (ER 10) کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ پانچ مزید روٹس پر کام جاری ہے، جو 2023 کے اوائل میں فعال ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق 62 نئی بسیں منگوائی گئیں، جو جلد سسٹم میں شامل کر دی جائیں گی۔ زو بائیسائکل شیئرنگ سسٹم پر 2400 سے زائد نئی ریجسٹریشنز ہوئیں جو پچھلے سال سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔ بائیسائیکل کی رجسٹریشن فیس میں 2000 روپے کی کمی کی گئی۔

2022 میں بی آر ٹی پشاور کو چار عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ زو پشاور کوGold Standard Award  ، Sustainable Transport Award ، ورلڈ پرائز فار سیٹیز ایوارڈ اورBest Smart Ticketing System کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے تقریباً 6000 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ مسافروں کی سہولت کے لئے 21 سٹیشنوں پر ٹک شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد سٹیشن پر ATM سروس کا اجراء شامل ہیں۔

مسافروں کی سہولت کیلئے زو موبائل ایپ کو ، easypaisa or jazzcash کے ذریعے ریچارج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ زو موبائل ایپ سے اب مسافر زو کارڈ کا بیلنس چیک کر سکتے ہیں. بس انڈسٹری ریسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو اسکریپ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر