ق لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات: وجاہت حسین مرکزی صدر اور کامل علی آغا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب

مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرپارٹی انتخابات ، جنرل کونسل نے چوہدری وجاہت حسین کو صدر اور کامل علی آغا کو سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل ق) کی مرکزی جنرل کونسل کا اہم اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکومت عمران خان ، قاسم سوری اور فرخ حبیب کے خلاف ایکشن لینے لگی ہے؟

پی ڈی ایم کی سیلاب سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع، غلط اعداوشمار پر عدالت کا اظہار برہمی

مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا جبکہ کامل علی آغا کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں عہدوں ہر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے فارغ کردیا گیا جبکہ طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب ، کے پی ، بلوچستان ، سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں کی شرکت کیں۔

اجلاس میں مرکز اور آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹر بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ تحاریر