پی ٹی آئی کا 13 مارچ کو لاہور ریلی نکالنے کا اعلان ، درخواست ڈی سی لاہور کے پاس جمع

ڈؑپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی، مگر 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا، کنونشن کے لیے پولیس نے انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک مرتبہ پھر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کے مقصد کے لیے پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ 13 مارچ بروز پیر کو نکالی جانے والی ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص مجھے جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان

مریم نواز کے عمران خان پر اخلاقیات سے گرے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ

لاہور پی ٹی آئی کے صدر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ریلی کا شیڈول جاری کردیا گیا ریلی زمان پارک سے داتا دربار جائے گی۔ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

PTI rally

ڈؑپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی، مگر 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا، کنونشن کے لیے پولیس نے انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی۔

PTI rally

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا یہ رویہ جانبدارانہ ہے، وزیراعلی نے آج کے لئے پابندی کا اعلان کیا۔

درخواست کا متن میں کہا گیا ہے کہ 13 مارچ کے حوالے سے نگران وزیراعلی نے کوئی پابندی نہیں لگائی، الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلی میں بطور سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکورٹی مہیا کی جائے۔

متعلقہ تحاریر