ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ کے اجلاس میں حنا پرویز بٹ اور رانا مشہود شرکت سوالات کی زد میں آگئی

پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے اجلاس مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، سیکرٹری اسپورٹس بورڈ پنجاب، تعلیمی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے تاہم نون لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خان کی خصوصی شرکت پر سوال اٹھائے گئے ہیں

وزیراعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے اجلاس میں نون لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خان کی خصوصی شرکت پر سوال اٹھا دیئے گئے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ کی زیرصدارت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے آن لائن اجلاس میں حنا پرویز بٹ اور رانا مشہور نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

اجلاس میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز شاہد زمان، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، تعلیمی اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے اجلاس میں نون لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور  سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خان کی خصوصی شرکت پر صارفین نے سوال اٹھایا دیا ہے ۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ نون لیگ کے دونوں رہنماؤں نے کس حیثیت میں اجلاس میں شرکت کی ؟۔رانا مشہود  خان 2008 سے 2013 تک پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے ہیں ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امورنوجوانان شیزا فاطمہ نے کہا کہ15سے 25سال کے لڑکے اورلڑکیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی پاک بھارت سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر رضامند، سدنی مارننگ ہیرالڈ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ  پروگرام کے تحت 12 مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کیے جائیں گے  ۔پنجاب فٹ لیگ کے ٹرائلز 12 جون سے 25 جون تک ہونگے ۔

پنجاب والی بال لیگ مرد اور خواتین ٹیموں کیلئے ٹرائلز16سے 23جون  تک ہونگے۔پنجاب ہاکی لیگ میں مرد اور خواتین کے ٹرائلز 10سے 23 جون تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونگے۔

قومی کرکٹ  ٹیم کے  کھلاری اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل نظر آتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر