وزیر اعلی پنجاب کا عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے سے متعلق بڑا اعلان
حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے صوبے بھر میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی مد میں پنجاب کی عوام کو دو سو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے قومی اداروں سے درخواست کی کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اس پر کڑی نظر رکھیں، پرویز الہی مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں اس کے سرکاری غنڈوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ: فلاحی تنظیم کے منصوبوں پر پنجاب حکومت کے بینرز آویزاں
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد اعلیٰ افسران تبدیل
صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پینتالیس لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں آٹا 650روپےُسے کم کرکے 490روپے کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں چار ہزار روپے گندم فی من ہے ہم بے بائیس سو روپے خریدی نئی قیمت کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا اور عوام کو اشیاء خوردونوش سستے داموں میں ملیں گی۔
حمزہ شہباز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی لانگ مارچ نہیں خود مارچ کرنے جا رہے ہیں اس شخص کی انا ملکی سلامتی کےلئے خطرہ بنتی جارہی ہے یہ فوج کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اس کے فتنہ پر کڑی نظر رکھی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھے شخص کا بڑا احترام تھا لیکن اب اس کی پہچان آئین پاکستان سے غداری بن گئی ہے، پرویزالہی مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں، اب سیاسی غنڈے جیل میں ہوں گے۔
جو شخص جیل کو سسرال اور ہتھکڑیوں کو زیور کہتا تھا اس کی بہادری کا یہ عالم ہے گرفتاری کے خوف سے ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے۔
عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک بند کو کرکے چین کو ناراض کیا تو کبھی بھرے جلسے میں ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ لگاکر امریکہ کو للکارتاہے ہمارے ان سے برابری کے تعلقات ہیں امریکہ کے ساتھ ناقابل تلافی عمران خان نے نقصان پہنچایا ہے۔









