کمالیہ میں اینٹی ڈینگی ڈے آگاہی مہم واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا کہنا ہے ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے ڈینگی مچھر کے ساتھ اس کے انڈوں اور لاروا کی تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ کی سربراہی میں اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی آفس تا اقبال بازار واک کا انعقاد، آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ، آگاہی مہم میں شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے 2 جولائی اینٹی ڈینگی ڈے پر میونسپل کمیٹی آفس تا اقبال بازار تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور میونسپل کمیٹی ہال میں ڈینگی آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ عملدرآمد کا منتظر
آنجہانی سدھو موسے والا کی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں انٹری
آگاہی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی زریاب ساجد کمبوہ نے کی. واک میں چیف آفیسر محمد زوہیر ، ڈی ڈی ہیلتھ ڈاکٹر احمدرضا، ایم ایس ڈاکٹر جواد، ڈی ڈی ایگری محمد اکرم سمیت ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء واک نےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی سے بچاو کے سلسلہ میں سلوگنز درج تھے.
واک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ نے شہریوں میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹس تقسیم کیے.
اس موقع پر زریاب ساجد کمبوہ نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے ڈینگی مچھر کے ساتھ اس کے انڈوں اور لاروا کی تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا ڈینگی مادہ انڈے دینے کے لیے ٹھہرے ہوئے پانی کا انتخاب کرتی ہے۔لہذا پانی جمع کرنے کے برتن مثلاً گھڑے ، ڈرم، بالٹی، ٹب اور ٹینکی وغیرہ کو صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھیں اور باقاعدگی سے خشک کر کے صاف کریں۔