راولپنڈی : چند ماہ قبل شادی کرنیوالے نوجوان کی مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی

راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں مہنگائی سے تنگ آکر 20 سالہ نوجوان نے گھرمیں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
20 سالہ ابراہیم اسلم کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں بیروزگار میڈیا ورکر کی مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی
بے روزگاری کے باعث کراچی میں ایک ہفتے میں دوسری خودکشی
ریسکیو1122 کے مطابق متوفی مہنگائی سے پریشان تھا، گزشتہ روز اپنے گھر کے کمرے میں دوپٹے کے ذریعے پھنکے سے جھول گیا۔ریسکیو1122 نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کے باعث خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایک ہفتے کے دوران کراچی کے رہائشی دونوجوانوں نے مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث خودکشی کرلی تھی۔
25 نومبر 2021 کو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی 6بچوں کے باپ بیروز گار میڈیا ورکر فہیم مغل حالات سے تنگ آکر گھر میں پنکھے سے جھول گیا تھا جبکہ اسی ہفتے انچولی کے رہائشی4بچوں کے باپ 29سالہ زوہیر نے مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔









