11 سالہ بچی حبس بیجا کیس، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا
ایس ایچ او کی درخواست پر عدالت نے 7 ستمبر تک بچی کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا ریڑھی بان خاتون کی 11 سالہ بچی کو 1 سال سے حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او ہنجروال کو بچی 7 ستمبر تک بازیاب کرنے کا حکم جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ کا ریڑھی بان خاتون کی 11 سالہ بیٹی کو 1 سال سے حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محمد شان گل نے نور بیگم کی حبس بیجا کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
مراد راس ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
جنسی زیادتی کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر پولیس کی مدد سے عدالت سے فرار ہوگیا
ایس ایچ او ہنجروال محمد علی نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ایک ملزم اسحاق گرفتار ہے، کمسن بچی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
ایس ایچ او ہنجروال نے عدالت سے استدعا کی کہ بچی کی بازیابی کیلئے مہلت درکار ہے، جس پر عدالت کا ایس ایچ او ہنجروال 7 ستمبر تک بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا
واضح رہے کہ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بااثر افراد محمد اسحاق اور محمد الیاس نے 1 سال سے بیٹی آمنہ عابد کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے،