پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے اسپیکر کا گورنر کے نام خط

اسپیکر کی جانب سے گورنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے پنجاب میں عام انتخابات کی  تاریخ کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت، وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔

اسپیکر کی جانب سے گورنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیے

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی

لاہور کا مہنگا ترین امریکی اسکول یا نشیئیوں کا گڑھ

گورنر بلیغ الرحمان کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن  کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ھیں۔

Letter from Speaker Punjab Assembly

اسپیکر کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ اسبلی کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔

گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی ملٹری سیکرٹری برائے صدر مملکت کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر