تعلمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خالف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے، عدالت منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز میں منشیات کے استعمال ، خرید و فروخت کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز میں منشیات کے استعمال ، خرید و فروخت کیخلاف متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہوئی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت، اے این ایف ، ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ناظم جوکھیو کیس: جبران ناصر نے جام اویس کی بریت کو قانون کا اسقاط حمل قرار دیدیا
بیوی کے قتل کے مقدمے میں سابق صوبائی سیکریٹری کےبیٹے عمر میمن کوسزائے موت
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس کے نجی اسکول منشيات کے استعمال سے روکنے ہر طالبہ پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اسکولز اور کالجز میں میں حالیہ منشیات کے استعمال کا واقعہ تشویشناک ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے، منشیات کی لت تعلیمی اداروں میں بچوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے، عدالت منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم دے۔