سکھر کے شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ اورعدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ

سکھرکے شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ اور عدم فراہمی  پر برداشت کا مادہ ختم ہوگیا۔ شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا عوام کو اذیت مسلسل سےنجات دلائی جائے

سکھر کے شہری گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور عدم فراہمی پر آپے سے باہر ہوگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

سکھر کے شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ اورعدم فراہمی پر برداشت کا مادہ ختم ہوگیا۔ شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں گیس ناپید ہونے پر شہری کوئلے اور لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

سکھر کےعلاقے نیو پنڈ کے سماجی رہنما رفیق کھوسو،صدام پٹھان و دیگر کی قیاد ت میں شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر مظاہرے  کے دوران اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

شدید سردی میں گیس کی عدم فراہمی اور بدترین  لوڈ شیڈنگ سے بے حال شہریوں کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام کو ایک مسلسل اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اول تو گیس آتی نہیں تاہم اگر گیس آ بھی جائے تو اس کا پریشر اس قابل نہیں ہوتا کہ اس سے کاروبار زندگی چل سکے جبکہ حکام مکمل لا پروا ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث گھریلوں زندگی شدید متاثر ہورہی  ہے مگر شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے تیسرے بڑے شہرسکھر کے پارکس اجڑے دیار کی تصویر پیش کرنے لگے

سکھر کے رہائشیوں نے کہا کہ خدرا عوام کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ ہوں۔ بالا حکام سےمطالبہ کیا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ و پریشر میں کمی کا نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو تکلیف سے بچایا جائے ۔

متعلقہ تحاریر