کراچی کی زینب مارکیٹ میں اصل معیار بتاکر جینز فروخت کرنے والے تاجر کا چرچا

میں نے دکاندار سے کہا کہ یہ آپ نے شاندار کام کیا ہے، کہنے لگا بھائی قبر میں بھی جانا ہے خدا کو بھی منہ دکھانا ہے، صحافی فیض اللہ خان کا ٹوئٹ

کراچی کی زینب مارکیٹ میں جینز کا اصل معیار واضح کرکے فروخت کرنے والے تاجر کا سوشل میڈیا پر چرچا ہوگیا۔

سینئر صحافی فیض اللہ خان نے دکاندار اور اس کی جانب سے کپڑے کے معیار سے متعلق آویزاں کیے گئے کتبے کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثقافت کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اساتذہ این ای ڈی

بابر غوری عبوری ضمانت ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

فیض اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” زینب مارکیٹ کراچی کی اس دکان کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سیل کی جینز پہ لکھ رکھا ہے کہ یہ بی کوالٹی کی ہے ورنہ عمومی رجحان یہی ہے کہ عیب بتائے بغیر مال بیچا جاتا ہے “۔

انہوں بتایا کہ” میں نے دکاندار سے کہا کہ یہ آپ نے شاندار کام کیا ہے، کہنے لگا بھائی قبر میں بھی جانا ہے خدا کو بھی منہ دکھانا ہے“۔

وائس آف امریکا سے وابستہ صحافی سدرہ اظہر ڈار نے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھاکہ” زینب مارکیٹ میں دکانداروں کی خاصیت ہے کہ وہ بتا دیتے ہیں یہ یہاں وہ ہی مال بک رہا ہے جو ایکسپورٹ کوالٹی کے معیار پر پورا نہ اترا ہو۔ انہوں نے لکھ کر لگا دیا یہ اور اچھی بات ہے“۔

ایک اور صارف نے بتایا کہ ریٹ 850 جب کے اندر 450 کی بی کوالٹی مل جاتی ہے اور اب ایکسپورٹ والے مال کی مانگ زیادہ ہے تو لوکل کو ہی ایکسپورٹ والا بول کر دیتے ہیں وہ ایکسپورٹ والا مال گلشن اور دیگر مال پر جاتا ہے 1500 سے تین ہزار تک لاھور میڈ کے ریٹ 450 تک ہیں۔

فیض اللہ خان کے اس ٹوئٹ کو 44 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ 1300سے زائد افراد نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے  جبکہ 200سے زائد صارفین اسے شیئر کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر