ذوالفقار جونیئر ملیر ایکسپریس سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان پر پھٹ پڑے

ہمیشہ کی طرح سندھ  برائے فروخت ہے، ہمارے دریا، ہمارے پہاڑ، ہمارے سمندر، ہماری ریت، ہمارے جنگل، ہمارے جانوراور یہاں تک کہ ہمارے لوگ بھی، ذوالفقار بھٹو جونیئر

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور ان کے واحد جانشین ذوالفقار جونیئر ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران ماحول کو پہنچنے والے نقصان پر ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت پر برس پڑے۔

واضح رہے کہ کراچی کی پوش آبادی ڈی ایچ اے کو بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی سے ملانے کیلیے سندھ حکومت ملیر ندی میں 30 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کررہی ہے جس کے لیے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی اور قدیم آبادیوں کا انہدام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماروی مظہر نے ڈی ایچ اے فیز 8 کی متنازعہ زمین پر تعمیرات کا مسئلہ اٹھادیا

گلستان جوہر میں جنگ کے مناظر؛ پتھراؤ، گولیوں کی تھرتھراہٹ اور آنسو گیس شیلنگ

سندھ کے ورثے کی حفاظت کیلیے سرگرم سماجی کارکن حفیظ بلوچ نے ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کیلیے منہدم کیے جانے والے مکانات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور پی پی میڈیا سیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ”آپ اور آپ کے وزیر پوری دنیا میں ماحولیات کی بات کرتے ہیں اور  اس کی تباہی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں، کیا آپ اور آپ کی سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے جیسے منصوبوں سے پوری گرین بیلٹ کو تباہ نہیں کر رہی؟“۔

حفیظ بلوچ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے لکھاکہ”شیری رحمان اور زرداری گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ ملیر ایکسپریس وے سے پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کردیں گے“ ۔

انہوں نے مزید لکھاکہ  ”ہمیشہ کی طرح سندھ  برائے فروخت ہے – ہمارے دریا، ہمارے پہاڑ، ہمارے سمندر، ہماری ریت، ہمارے جنگل، ہمارے جانوراور یہاں تک کہ ہمارے لوگ بھی“۔

متعلقہ تحاریر