دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا
عامر لیاقت کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے، مرحوم نے 3 کروڑ بینک اور باقی رقم گھر کے لاکر میں رکھی تھی،دانیہ شاہ نے ممتاز، علی جاوید،عباس ،ثاقب اور دیگر کو ملزم نامزد کیا، سماعت 18 مئی تک ملتوی

سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے ان کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
عامرلیاقت کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور
بشریٰ اقبال عامر لیاقت وڈیواسکینڈل کی ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت پر برہم
سماعت کے دوران درخواست گزار دانیہ شاہ کے وکلا نے دلائل مکمل کیے جبکہ سرکاری وکیل نے دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
دوران سماعت دانیہ شاہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے جن افراد نے رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی، عامرلیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں اور دیگر رقم خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھی تھی۔
درخواست گزار دانیہ شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ ان کی دائر کردہ درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔









