جانوروں کیساتھ وڈیو بنانے والے کراچی چڑیا گھر کے ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی سربراہ نے وزیر موسمیاتی تبدیلی سے کے ایم سی کے ملازم سجاد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے کا مطالبہ کردیا

کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی تشویشناک صورتحال سوشل میڈیا پر زیربحث ہے، شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات سمیت صارفین چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایسے میں چڑیاگھر کے جانوروں کے ساتھ وڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی) کے ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیے

نورجہاں کی حالت تشویشناک؛ کراچی چڑیاگھر بند کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی کے چاروں ہاتھی موٹاپے کا شکار

فری دی وائلڈ نامی غیرسرکاری تنظیم کی بانی انیقہ سلیم نے اپنے ٹوئر ہینڈل پر کراچی چڑیا گھر میں تعینات کے ایم سی کے ملازم سجاد  کی شیر کے بچے کے ساتھ ایک  تصویر   شیئر کی ہے ہے ۔

انیقہ سلیم نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور انکی  وزارت    سے سوال کیا ہے  اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس سب کی اجازت کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے ،مذکورہ ملازم کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرادینے چاہئیں۔

متعلقہ تحاریر