سندھ کابینہ نے مالی سال 2023-24 کیلئے 2.24 کھرب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شام سندھ کا بجٹ پیش کریں گے جس سے اگلے روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

سندھ کابینہ نے ہفتہ کو آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے 2 کھرب 24 ارب روپے کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پری بجٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی گزشتہ 5 سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے 

سندھ حکومت کے خلاف جماعت اسلامی کا کل "تحفظ کراچی مارچ” کرنے کا اعلان

سندھ پولیس کو ٹیکنیکل وسائل کا استعمال کرکے ملزمان کو سزائیں دلوانے کی ہدایات

یہ سندھ حکومت کے موجودہ پانچ سالہ دور حکومت کی پری بجٹ کابینہ کا آخری اجلاس تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زبردست کامیابی اور عوامی پزیرائی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا سندھ کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ تجاویز

1: ٹوٹل ترقیاتی بجٹ 697 ارب رپے رکھنے کی تجویز

2: غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں  1411ارب رپے مختص کرنے کی تجویز شامل

3: محکمہ صحت کے لئے 272 ارب سے زائد روپے رکھنے کی تجویز

4: محکمہ آبپاشی کے لئے 52 ارب روپے مختص

5: امن و امان کئلیے 160 ارب روپے رکھنے کی تجویز

6: محکمہ بلدیات کے لئے 111 ارب روپے مختص

7: ورکس اینڈ سروس کے لئے 109 ارب رکھنے کی تجویز

8: کراچی میگا منصوبے کے لئے 12 ارب رکھنے کی تجویز

9: سبسڈی اور گرانٹس کی مد میں 344 ارب کی بجٹ رکھنے کی تجویز

10: کیپیٹل اخراجات کی مد میں 136 ارب رپے رکھنے کی تجویز

سید مراد علی شاہ جن کے پاس صوبائی وزیر خزانہ کا قلمدان بھی ہے بجٹ تجاویز پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کے مجموعی حجم کا تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اس اہم رقم میں سے 410 ارب روپے خصوصی طور پر ترقیاتی مقاصد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر