سندھ میں قیام امن کیلئے160ارب اور جدید کیمرں کی خریداری کیلئےڈیرھ ارب روپے مختص

وزیراعلیٰ سندھ نے آئندہ مالی سال کے 2 کھرب 24 ارب کے بجٹ میں سے قیام امن کے 160ارب جبکہ پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے 2 ارب 80 کروڑ رکھے گئے ،ایک ارب 567 کروڑ روپے کی مالیت سے جدید کیمرے بھی خریدے جائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال2023-2024 کے لیے 2 کھرب 24 ارب کا بجٹ پیش کیا جس میں  امن و امان کے لیے 160 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ کے وزیراعلیٰ و خزانہ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے لیے سوا 2 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ میں امن و امان کی بحالی کے لیے 160ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 24 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فساد پر قابو پانے اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لے کراؤڈ منجمنٹ یونٹ کے لیے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے  گزشتہ سال 152 ارب روپے مختص جسے رواں مالی سال  میں بڑھا کر 160 ارب 84 کروڑروپے کردیا گیا ہے ۔

وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق قیام کیلئے غیر ترقیاتی اخراجات  کی مد میں148ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے تقریباً 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان بجٹ 2023-24: ہیلتھ کارڈ کیلئے 5800 ملین روپے مختص

سندھ حکومت نےامن و امان کے قیام کیلئے صوبائی پولیس کو جدید ترین آلات سے لیس کر نے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے بجٹ میں  2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی نے صوبائی  اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  جدید کیمروں کی خریداری کے لیے ایک ارب 567 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ سندھ  نے بتایا کہ ایک ارب 567 کروڑ روپے کی مالیت کے جدید ترین کیمرے خریدے جائیں گے جوکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے کی صلاحیت کے حامل ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

بجٹ 2023-24: شہباز شریف حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا

سندھ میں فرانزک لیباٹری کے قیام کیلئے بجٹ میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے  تاکہ صوبے میں جرائم کے واقعات کی جدید طریقے سے تحقیقات کی جائے۔

آئندہ مالی 2023-2024 کے بجٹ میں ریپڈ رسپانس فورس(آر آر ایف ) کو مزید کار امد بنانے کیلئے سوا آٹھ کروڑ روپے رکھے گئے جس سے کراؤڈ منجمنٹ یونٹ بنایا جائے گا۔

سندھ حکومت نےصوبے کی جیلوں کی بہتری کیلئے تقریباً48 کروڑ روپے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے پریزن پالیسی مینجمنٹ بورڈ کو دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر