بجٹ میں کراچی کیلیے پی ٹی آئی طرز پر کبھی نہ مکمل ہونے والے منصوبوں کا اعلان
کے فور منصوبے کی تکمیل کیلیےساڑھے 17 ارب روپے مختص، گرین لائن منصوبے کیلیے ایک ارب 12 کروڑ، ضلع غربی، لانڈھی کورنگی، لیاقت آباد اور ناظم آباد میں سڑکوں، فراہمی و نکاسی اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر کیلیے 75، 75 کروڑ روپے مختص کروڑ روپے مختص

وفاقی حکومت نے بجٹ میں پی ٹی آئی حکومت کے 1100 ارب روپے کراچی پیکیج کے طرز پر اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا ۔
تاہم کراچی کے شہریوں پی ٹی آئی حکومت ک 1100 ارب روپے کے پیکیج کی طرح موجودہ حکومت کے اعلان کردہ منصوبوں پر عملدرآمد بھی مشکل ہی نظرآتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 24 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا
سندھ میں قیام امن کیلئے160ارب اور جدید کیمرں کی خریداری کیلئےڈیرھ ارب روپے مختص
وفاقی حکومت نے مالی سال24-2023کے بجٹ میں کراچی کیلیے فراہمی آب کے توسیعی منصوبے کے فور کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کراچی گرین لائن منصوبے کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ سائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کراچی میں سڑکوں کی بحالی و تعمیر کیلئے ڈھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق اے ای ایم سی کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے ایک ارب33 کروڑمختص کیے گئے ہیں جبکہ ضلع غربی کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 75کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی بجٹ میں ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 75کروڑ روپے جبکہ لانڈھی،کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں،فراہمی و نکاسی آب اور کھیل کے میدان کیلئے75کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی میں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب، پانی کے مختلف منصوبوں کیلیے بھی فنڈز مختص کیے گئے۔
ضلع وسطی میں پارک کی تعمیر کیلیے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے مختص، گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے 13 کروڑ 37 لاکھ روپے مختص، پاک ایشین فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے 9 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص، کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کیلیے 4 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کر دیے گئے۔
ضلع وسطی میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلیے 5 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص، آئی ٹی و کمپیوٹر ڈپلومہ سینٹر کی تعمیر کیلیے 8 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔
بجٹ میں ضلع کورنگی، ملیر میں سڑکوں، گلیوں اور نکاس آب کے منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے مختص، ضلع شرقی کراچی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
اسی طرح ضلع جنوبی و غربی میں کے ایم سی منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ مختص، وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلز کے منصوبوں کیلیے بھی 15 کروڑ روپے مختص جبکہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلیے 16 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا۔









