ماہر تعمیرات ماروی مظہر سمندر میں قائم عمارتوں کے مکینوں کیلیے فکرمند
میں حیران ہوں کہ ایمار،ای 8 اور ان تمام زونوں سےانخلا کا کیا منصوبہ ہے جنہیں سمندر پر(غیر) قانونی طور پر آباد کیا گیا ہے، ماہر تعمیرات
معروف ماہر تعمیرات اور سماجی کارکن ماروی مظہر بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان’بپرجوائے‘کے پیش نظر کراچی ڈی ایچ فیز 8 ایکسٹیشن میں سمندرکی زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کردہ پرتعیش رہائشی منصوبوں کے مکینوں کی لیے فکرمندی کا اظہار کردیا۔
ماروی نے معروف سمندر کے کنارے تعمیر کردہ رہائشی منصوبے سے مکینوں کے انخلا کے منصوبےکے بارے میں استفسار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایمار گروپ کے کراچی میں بنائے گئے پروجیکٹ کچے مکان ثابت ہوئے
کراچی: ڈیفنس فیز8 کے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر جھگڑا،وڈیو وائرل
ماروی مظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں حیران ہوں کہ ایمار،ای 8 اور ان تمام زونوں سےانخلا کا کیا منصوبہ ہے جنہیں سمندر پر(غیر) قانونی طور پر آباد کیا گیا ہے“۔
I wonder what’s the evacuation plan of Emaar, E8 and all those zones who have (il)legally made settlement on the sea. PDMA should consider action plan for @DHAKarachiOfc open heart read Nala surgery ! #CycloneBiparjoy
— Marvi Mazhar (@marvimazhar) June 12, 2023
انہوں نے مزیدلکھا کہ”پی ڈی ایم اے کو ڈی ایچ اے کراچی آفس کے اوپن ہارٹ نالہ سرجری کے ایکشن پلان پر غور کرنا چاہیے“۔