کتے کی ہلاکت کا معاملہ: تھانہ فیروزآباد کے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے پانچ جون کو ایس ایچ او فیروز آباد کو کتے "جوجی" کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ نہ درج کے معاملے نے نیا موڑ لیا ہے ، شہری نے ایس ایچ او فیروز آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فیروزآباد کی جانب سے پولیس اہلکار اور 5 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر کراچی کے شہری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کی عدالت میں توہین  عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

کسٹمز انٹیلی جنس نے 30.3 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس پکڑلیں

شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد پر غداری کا مقدمہ درج

درخواست گزار ریاض حسین نے ایس ایچ او فیروزآباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرائی ہے جس پر عدالت نے ایس ایچ او فیروز آباد کو 22 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے پانچ جون کو ایس ایچ او فیروز آباد کو کتے "جوجی” کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل علی رضا خاصخیلی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔

وکیل علی رضا خاصخیلی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایس ایچ او فیروز آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے پولیس اہلکار علی حسن سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پولیس اہلکار اور اس کے دوستوں نے کتے "جوجی” کو اپنے اوپر بھونکنے پر زہر دے کر مار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر