کراچی میں انٹر بورڈ آفس کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا، 6 افراد زخمی ہیں۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا، دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکام گلشن اقبال میں گیس لیکج سے دھماکے کے منتظر ہیں؟

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت بتانا قبل از وقت ہوگا لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے کہا ہے کہ دھماکہ سی این جی پمپ کے الیکٹرک کمرے میں ہوا، تخریب کاری کا واقعہ نہیں لگتا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ کمرے میں گیس بھرنے سے ہوا حالاںکہ وہاں کوئی سیلنڈر نصب نہیں تھا۔

پولیس حکام نے مزید تفصیلات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ تحاریر