کورونا کی نئی لہر، سندھ حکومت کا فائزر کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

سیکرٹری صحت سندھ کے مطابق بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے۔

سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو فائزر کی بوسٹر ڈوز لازمی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا بڑا فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈریپ نے دواساز کمپنیزاورڈاکٹرز کو لگام دینے کی پالیسی جاری کردی

سکھر انتظامیہ گھروں کی بجائے اسکولوں میں ویکسینیشن کرنے لگی

سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم، اور بیرون ممالک کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں فائزر بطور بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکموت اور محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے گزشتہ رات یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس نئے وائرس سے فوری طور پر محفوظ کیا جاسکے، سیکرٹری صحت ذوالفقار علی شاہ

انہوں نے کہا ہے کہ بوسٹر ڈوز کے حوالے سے نوٹیفیکیشن پیز تک جاری کردیا جائے گا۔

سیکرٹری صحت سندھ کے مطابق بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے، تاہم کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے۔

بوسٹر ڈوز کی فیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی، کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے۔

سیکرٹری صحت ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

متعلقہ تحاریر