سعید غنی نیوز ون اور شاہد مسعود کیخلاف کیس جیت گئے، ایک کروڑہرجانہ اداکرنے کا حکم
پروگرام کے میزبان نےاپنی نشریات میں میرے خلاف بیانات دیئے جو ذاتی تعصب سے بھرپور تھے، سعید غنی
عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں سینئر اینکرپرسن شاہد مسعود اور نجی ٹی وی نیوز ون کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کے احکامات جاری کریئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے سینئر رکن سعید غنی نے نجی ٹی وی کے پروگرام اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف نومبر 2017 میں نشر ہونے والے نجی ٹی وی پروگرام میں ان کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سعید غنی کو سوشل میڈیا پر گیس لوڈشیڈنگ کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑھ گیا
سعید غنی کی متوقع نیب حاضری، ادارے اور رہنما دونوں کا امتحان
الحمداللہ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد 9th ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے @Shahidmasooddr اور @newsonepk کے خلاف میرے ہتک عزت کے دعوعے پر میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شاہد مسعود اور نیوز ون کے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیکر ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے pic.twitter.com/MexTxpRO5E
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 8, 2022
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی ضلع جنوبی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے۔
سعید غنی کے وکیل نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام کے میزبان نےاپنی نشریات میں ان کے خلاف دیئے گئے بیانات ذاتی تعصب سے بھرپور تھے جن کا مقصد صرف ملک بھر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مدعی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 10 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔