کراچی کے ضلع جنوبی میں تین ماہ کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈرون اڑانے پر پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کراچی: دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے ساؤتھ زون میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے حساس ترین علاقے ساؤتھ زون میں ڈرون اڑانے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت سندھ کا عیدمیلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

اے وی ایل سی کا گاڑیوں کی چوری، چھینے کے جرائم میں کمی کا دعویٰ

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈرون اڑانے پر پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کو آئی جی سندھ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا۔

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے لکھے گئے خط اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ساؤتھ زون میں غیر ملکی قونصل خانوں کو ممکنہ خطرات ہیں۔

دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر لکھے گئے آئی جی سندھ کے خط پر محکمہ داخلہ سندھ نے تین ماہ کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جن علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہو گی ان میں ۔ڈیفنس۔کلفٹن۔نمائش۔بولٹن مارکیٹ۔صدر۔گارڈن۔ سولجر بازار۔لائنز ایریا۔پریس کلب۔لیاری۔زینب مارکیٹ۔سی ایم ہاوس۔گورنر ہاوس۔ اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر