ادب فیسٹیول کے بے ادب شرکاء نے خوبصورت پارک کو کچڑا کنڈی بنادیا

کراچی کے فریئرہال میں موسمیاتی بحران کے عنوان کے تحت دو روزہ چوتھا ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سیاسی، ادبی، صحافتی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تاہم شرکاء نے ادب کے نام پر سجنے والی محفل میں بے ادبی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہر کے تاریخی اور خوبصورت پارک کو کچڑا کنڈی بنادیا

کراچی کے فریئرہال میں موسمیاتی بحران کے عنوان کے تحت دو روزہ چوتھا ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تاہم ادبی  میلے میں بے ادب افراد نے شرکت کی اور شہر قائد کے خوبصورت پارک کو کچڑا کنڈی میں تبدیل کردیا ۔

کراچی کے تاریخی اور خوبصورت فریئرہال میں چوتھے2روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تاہم ادب کے نام پر جمع ہونے والے شرکاء بے ادب نکلے اور شہر قائد کے خوبصورت ترین مقام کو کچڑا کنڈی  میں تبدیل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کا سب سے بڑا ادبی میلہ”لاہوتی“ اختتام کو پہنچ گیا

ادب فیسٹیول اپنے نام کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا۔ محبان اردو نے شہرقائد میں منعقد ادب میلے کو ادب  فیسٹیول لکھنے پر اسے نا معقول حرکت قرار دیا جبکہ شرکاء نے پارک میں گندگی پھیلا کر بے ادب ہونے کا مظاہرہ بھی کیا ۔

کراچی میں سجے چوتھے 2 روزہ ادب فیسٹیول  کے شرکاء نے بے ادبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کے تاریخی اور خوبصورت پارک کو کچڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ شرکاء اپنا پیٹ بھر کر کچڑا پارک میں جا بجا پھینکتے رہے ۔

شہرقائد کی سماجی و عوامی شخصیات اور شہریوں نے ادب فیسٹیول کے منتظمین کو مشورہ دیا کہ آئندہ جب بھی ادب کے نام پر کوئی میلہ سجایا جائے تو شرکاء کو ادب کی تعلیم بھی دی جائے تاکہ وہ بے ادبی کا مظاہرہ نہ کریں ۔

یاد رہے کہ کراچی میں رواں ماہ نومبر کی 26 اور 27 تاریخ کو دو روزہ چوتھے ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی شیری رحمان نے ادب فیسٹیول کے افتتاحی سیشن میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی بحران بن گیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے۔

چوتھ ادب فیسٹیول میں200 سے زائد مقررین نے شرکت کی جن میں زہرہ نگاہ، شیری رحمن، شرمین عبید چنائے، مرتضی وہاب ،طارق سکندر قیصر، ڈاکٹر ارفع، سیدہ زہرہ ،اعتزاز ،احسن عبداللہ حسین ہارون شریک ہوئے ۔

ادب فیسٹول میں بچوں کیلئے مخصوص الگ حصے میں بچوں کو کہانیاں سنانے موسیقی پرفارمنس کے ذریعے پڑھنے کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ایک ساتھ گائیں جیریمی واس اور عاطف بدرکی گٹار پرفارمنس کیا ۔

متعلقہ تحاریر