کراچی کے کڈنی ہل پارک میں ٹمبر مافیا سرگرم، سیکڑوں درخت کاٹ دیے
جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کڈنی ہل پارک کی وڈیو شیئر کردی، پارک اجڑے چمن کا منظر پیش کرنے لگا
کراچی کے بلند ترین اور پرفضا مقام کڈنی ہل پارک کی خوبصورتی خطرے میں پڑگئی۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیارکیے گئے پارک میں ٹمبر مافیا سرگرم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
ادب فیسٹیول کے بے ادب شرکاء نے خوبصورت پارک کو کچڑا کنڈی بنادیا
ایس ایس پی رینک کے پولیس افسران گٹگا، ماوا اور مین پوری بیچنے میں ملوث؟
رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نےاپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کڈنی ہل پارک میں ٹمبرمافیاسرگرم ہوگیا، سیکڑوں درخت کاٹ دیے گئے، لکڑی فروخت کیلیے تیار ہے۔
کڈنی ہل پارک میں ٹمبر مافیا سرگرم۔سینکڑوں درخت کاٹ دئیے گیے۔لکڑی فروخت کے لئے تیار۔@murtazawahab1 @CM_Sindh @BBhuttoZardari @SyedNasirHShah pic.twitter.com/kD0k45HHq1
— Nusrat Sehar Abbasi (@nsabbasiOff) December 4, 2022
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک وسیع میدان میں سیکڑوں درخت کٹے ہوئے پڑے ہیں اور کروڑوں روپے کی لاگت سے تیارکیاگیاکڈنی ہل پارک اجڑے چمن کا منظر پیش کررہا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہےکہ کراچی کو پہلے ہی درختوں کی کمی کا سامنا ہے اور شہر کا درجہ حرارت تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ ماڈل کالونی سے سپر ہائی وے جانے والی جناح ایونیو اور یونیورسٹی روڈ پر جاری ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کے باعث بھی سیکڑوں درخت کاٹے گئے ہیں ۔ایسے میں کڈنی ہل پارک جیسے پرفضا مقام پر درختوں کی بے دریغ کٹائی شہر کے ایکو سسٹم کو تباہ وبرباد کرسکتی ہے۔
شہریوں نے حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹمبر مافیا کی جانب سے کڈنی ہل پارک کو اجاڑنے کا نوٹس لیا جائے اور شہر میں متحرک ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔